ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

شہید صحافی ارشد شریف کی بیٹی کا سپریم کورٹ کے ججز کے نام خط

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ کے اینکر اور شہید صحافی ارشد شریف کی بیٹی علیزہ ارشد نے سپریم کورٹ کے ججز کے نام خط لکھ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہید ارشد شریف کی بیٹی نے خط میں سپریم کورٹ کے ججز سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنے والد کے لیے انصاف کے حصول کے لیے خط لکھ رہی ہوں۔‘

خط میں شہید صحافی کی بیٹی نے لکھا کہ ’میرے والد کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت مہم شروع کی گئی تھی، والد پر مختلف شہروں میں بے بنیاد مقدمات بنائے گئے۔

- Advertisement -

علیزہ ارشد نے لکھا کہ ’والد کی نقل و حرکت محدود ہوگئی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں جب معاملہ بگڑا تو والد جان اور عزت بچانے کے لیے وطن چھوڑنے پر مجبور ہوئے وہ ملک نہیں چھوڑنا چاہتے تھے۔‘

یہ پڑھیں: مولانا طارق جمیل تعزیت کیلیے شہید ارشد شریف کے گھر پہنچ گئے

شہید صحافی کی بیٹی نے لکھا کہ ’والد دبئی چلے گئے لیکن وہاں بھی انہیں نہیں بخشا گیا، والد کے پاس بہت سے انتخاب نہیں تھے پر انہیں کینیا جانا پڑا، کینیا میں انہیں ایک ٹارگٹ حملے میں شہید کیا گیا، معزز جج صاحبان آپ بااثر عہدوں پر ہیں اور آپ پر انصاف یقینی بنانے کی بڑی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں: ’پیارے اباّ میں ہر روز آپ کو یاد کرتی ہوں‘: شہید ارشد شریف کی بیٹی کا والد کے نام خط

علیزہ ارشد نے مزید لکھا کہ شہید کی بیٹی ہونے کے ناطے درخواست ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں