23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

تماشہ گھر میں ’چوری‘ پکڑی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ گھر‘ میں ماڈل مریحہ صفدر کی چوری پکڑی گئی۔

رئیلٹی شو ’تماشہ گھر‘ کی میزبانی فرائض عدنان صدیقی انجام دے رہے ہیں جبکہ گھر میں رؤف لالہ، مائرہ خان، نگا جی، آمنہ ملک، ماڈل مریحہ صفدر، عمر شہزاد، سعیدہ امتیاز، عمر عالم، فائزہ خان، نعمان جاوید، سیم علی، حمیرا اصغیر، سحر بیگ، حصہ لے رہے ہیں۔

گزشتہ سیگمنٹ میں دکھایا گیا کہ ’میزبان گھر میں داخل ہوتے ہیں اور کہتے ہیں جو واش روم نہیں گیا ہے وہ جاسکتا ہے وہ سب سے باری باری پوچھتے ہیں اور پھر انہیں واش روم جانے کا کہتے ہیں۔

- Advertisement -

گھر میں شامل افراد کو 12 کارڈ دیے جاتے ہیں جن میں سے کچھ لوگوں نے کارڈ استعمال کیے ہوتے ہیں اور کچھ کے پاس سارے کارڈز موجود ہوتے ہیں۔

عدنان صدیقی کارڈ سے متعلق مریحہ صفدر کی چوری پکڑ لیتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ ان کے پاس 13 کارڈ ہیں جبکہ انہوں نے ایک کارڈ استعمال بھی کیا ہے۔

وہ پوچھتے ہیں کہ یہ کیسے ہوا وہ بتاتی ہیں کہ جیسے ہوتا ہے آپ سب کچھ کیمرے میں دیکھ رہے ہیں۔

میزبان بتاتے ہیں کہ ان کو نہیں پتا لیکن مجھے پتا چل گیا ہے۔

ماڈل بتاتی ہیں کہ ’ہاں میں نے چوری کیا ہے اس کی اجازت تھی کسی کو پتا بھی نہیں چلا۔‘

عدنان صدیقی کہتے ہیں کہ ’کھیل تماشہ اب ختم ہوا نتیجے باقی ہیں اس پر گھر میں شامل فنکار پوچھتے ہیں کہ ہم لوگ باہر تو نہیں ہورہے ہیں اس پر وہ کہتے ہیں کہ یہ ابھی نہیں بتاؤں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں