تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

آٹے کے بحران کا ذمے دار کون؟ قمر زمان نے اہم انکشاف کردیا

کراچی: وزیراعظم کے مشیر برائے امورکشمیرو گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے ملک میں آٹے کے بحران کا ذمے دار تاجروں کو قرار دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں گندم اورآٹا دستیاب ہے اگرقلت ہےتوہم ذمہ دارہیں، تاجر ذخیرہ اندوزی کرکےآٹے کےریٹ بڑھارہےہیں،صوبائی حکومتوں کو تاجروں کی ذخیرہ اندوزی پر ایکشن لینا چاہیئے۔

ملک کی معاشی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے امورکشمیرو گلگت بلتستان نے کہا کہ پاکستان نے کبھی ڈیفالٹ کیااورنہ ہی کرےگا، معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے دوست ممالک سےہماری شرائط طےپارہی ہیں پُرامید ہیں کہ پاکستان اس مشکل صورتحال سےجلد نکل جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:  سونے کی قیمت اور ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ

قمرزمان کائرہ نے چیئرمین بلاول بھٹو کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ آئین کےمطابق وقت پرالیکشن ہوں گے، پرویزالٰہی کےاعتماد کا ووٹ کسی کی خواہش نہیں آئین اورقانون ہے،وزیراعلیٰ پنجاب دوسیاسی دھڑوں کےدرمیان جگہ بنانےکے چکرمیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -