تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

نورا فتیحی اور آریان خان میں تعلقات کی خبریں گردش کرنے لگیں

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور نامور اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی میں تعلقات کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں ایک مداح نے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر آریان خان اور نورا فتیحی کے ہمراہ الگ الگ سیلفی بنوائی اور پھر تصاویر کو ایک ساتھ جوڑ کر انسٹاگرام پر پوسٹ کیا۔

مداح کی آریان اور نورا فتیحی کے ساتھ لی گئی سیلفیاں سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئیں کیوں کہ اس سے قبل ان دونوں کو کسی ایک مداح کے ساتھ سیلفیاں بناتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔

آریان اور نورا نے مداح کے ساتھ ایک ہی مقام پر سیلفیاں بنوائیں اور یہی وجہ ہے کہ ان دونوں میں معاشقے کی خبریں زور پکڑ رہی ہیں۔

متعلقہ: نورا فتیحی کی میچ کے دوران رقص کی ویڈیو وائرل

دوسری جانب فلم ہدایت کار کرن جوہر، نورا فتیحی اور سہانا خان کی ایک ساتھ سیلفی بھی خوب وائرل ہو رہی ہے۔ یہ سیلفی دبئی میں نیو ایئر نائٹ پارٹی کے موقع پر لی گئی ہے۔

متعلقہ: نورا فتیحی نے محبت میں ناکامی کے بعد ڈپریشن کا مقابلہ کیسے کیا؟

آریان خان منشیات کیس کے بعد ایک بار پھر خبروں کی زینت بن رہے ہیں جبکہ نورا فتیحی قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں پرفارمنس کی وجہ سے موضوع بحث رہیں۔

نورا فتیحی اور آریان خان میں تعلقات کی خبروں میں کتنی صداقت ہے، اس متعلق دونوں کی وضاحت آنے تک کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

Comments

- Advertisement -