پاکستانی ماڈل و اداکارہ سعدیہ خان کی کنگ خان کے بیٹے آریان خان کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ سعدیہ خان نے شاہ رخ خان کے صاحبزادے کے ساتھ لی گئی اپنی تصویر شیئر کی۔
اداکارہ نے آریان خان کے ساتھ تصویر سال نو کے جشن کے موقع پر لی گئی شیئر کی۔
وائرل تصویر میں آریان خان کو مہرون رنگ کی ٹی شرٹ پر سفید جیکٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ سعدیہ خان سیاہ لباس میں ملبوس ہیں۔
واضح رہے کہ سعدیہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
دوسری جانب آریان خان جلد ہی بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گے، ان سے متعلق کہا جارہا ہے کہ اداکاری کے بجائے ہدایت کاری اور کہانی لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا پر آریان خان اور ماڈل و ڈانسر نورا فتیحی کے درمیان تعلقات کی خبریں وائرل ہوگئی تھیں، تاہم اس سے متعلق دونوں کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔
View this post on Instagram