تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود آریان جیل میں‌ قید کیوں؟

ممبئی کی عدالت نے کنگ خان کے صاحبزادے آریان خان کی ضمانت منظور کرلی مگر انہیں جیل سے رہا نہیں کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں آریان خان کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر تین روز جرح کرنے کے بعد فیصلہ سنایا۔

عدالت نے شاہ رخ خان نے صاحبزادے کی جمعرات کے روز ضمانت منظور کی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا البتہ عدالتی حکم کے باوجود انہیں جیل میں مزید وقت گزارنا ہوگا۔

آریان خان کے وکیل ستیش مانشندے نے بتایا کہ آریان خان کو ضمانت پر رہا کرنے کے حکم نامے کی کاپی موصول نہیں ہوئی، اسی وجہ سے میرے مؤکل کو آج کی رات جیل میں گزارنا ہوگی۔

ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ آریان خان سمیت دو لوگوں کی رہائی ہفتے کی صبح تک ممکن ہوگی۔

عدالتی حکم نامہ آنے کے بعد آریان خان کے وکلا کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا انتظام کرنا ہوگا اور قانونی تقاضے پورے کرنے ہوں گے، جس کے بعد اُن کی رہائی ممکن ہوگی۔

مزید پڑھیں: ’میں لارہی ہوں‘ آریان اور اننیا کی ایک اور چیٹ لیک

یہ بھی پڑھیں: آریان خان کی گرفتاری: میکا سنگھ چپ سادھے فنکاروں پر برس پڑے

یاد رہے کہ آج ممبئی ہائی کورٹ کے جسٹس سامبرے کی ایک رکنی بینچ نے معاملہ میں شریک ملزمین ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کو بھی ضمانت دی ۔

انہوں نے تین اپیلوں کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق تحریری فیصلہ کل شام تک جاری ہونے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -