بھارتی نوجوان بیٹر رتو راج گائیکواڈ کے لیے ٹیم کا دروازہ بند ہونے پر دلچسپ میمز بن گئیں۔
جوہانسبرگ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے بعد رتوراج گائیکواڈ ٹیم بس میں سوار ہونے کے لیے پہنچے تو ٹیم بس کا دروازہ اتفاقیہ بند ہوگیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گائیکواڈ جیسے ہی بس میں سوار ہونے کے لیے پہنچتے ہیں تو بس کا دروازہ بند ہوجاتا ہے۔
KL Rahul has blocked Ruturaj Gaikwad entry in team bus after poor performance against South Africa #AUSvsPAK #INDvsSA #RohitSharma #Rizwan #Bumrah #Rinku #Iyer #Aveshkhan #KLRahul #BabarAzam #CricketTwitter pic.twitter.com/rlKlUm8FLT
— Sujeet Suman (@sujeetsuman1991) December 17, 2023
گائیکواڈ یہ منظر دیکھ کر پریشان ہوجاتے ہیں تاہم سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ میمز بنائی گئیں جو وائرل ہوگئیں۔
ایک مداح نے لکھا کہ گائیکواڈ پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے اسی وجہ سے بس ڈرائیور نے دروازہ بند کردیا۔
Bus Driver after Ruturaj Gaikwad scores 5(10).pic.twitter.com/fplUBMOEdc
— Arun Singh (@ArunTuThikHoGya) December 17, 2023
دوسرے مداح نے لکھا کہ ’گائیکواڈ کے ساتھ ’موئے موئے‘ ہوگیا، ایک مداح نے فلم کا سین شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے کو تو اندر لو۔‘
Moye moye moment with Ruturaj Gaikwad #RuturajGaikwad pic.twitter.com/TMXXIj3U0w
— Mᴀɴᴏᴊ_ Bʜᴀɪ_ (@manojkryadav428) December 17, 2023
Meme got real
Bus driver mistakenly closes the door when Ruturaj Gaikwad was about to enter. pic.twitter.com/y2KFfGtScb— All About Cricket (@allaboutcric_) December 17, 2023
واضح رہے کہ گائیکواڈ پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کیخلاف پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ بھارت نے میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 37 رنز دے کر پانچ جبکہ اویش نے 27 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔