The news is by your side.

Advertisement

”امریکا پاکستان میں اپنی مرضی کی حکومت نہیں بنا سکتا“

مالا کنڈ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں اپنی مرضی کی حکومت نہیں بنا سکتا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ قوم چیئرمین عمران خان کی ساتھ کھڑی ہے، پاکستانی کسی کے غلام نہیں، مالا کنڈ کے عوام آزادی مارچ کا ہر اول دستہ ہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عمران خان آزادی اور غلامی سے نجات کی جنگ لڑ رہے ہیں، قوم اپنے محفوظ روشن مستقبل کے لیے عمران خان کے ساتھ ہیں۔

پی ٹی آئی آج گجرانوالہ میں پاور شو کرے گی۔ قبل ازیں لاہور بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حقیقی تحریک آزادی کے لیے مجھے وکلا کی ضرورت ہے، پاکستان کی تاریخ ہے کہ جس تحریک میں وکیل شامل نہ ہو تو وہ کامیاب نہیں ہوتی۔

عمران خان نے کہا کہ امریکی سازش کے تحت رجیم تبدیل کر کے لٹیروں کو مسلط کیا گیا، ہمیں یہ غلامی منظور نہیں اور امریکا نے اس رجیم کی تبدیلی کے ذریعے جن چوروں لٹیروں کو قوم پر مسلط کیا ہے ہم اس کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ککہ ملتان کے جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کروں گا، اسلام آباد مارچ کے لیے میں سب کو آنے کی دعوت دیتا ہوں، پُر امن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے، ہم پر مسلط لوگ ہمیں روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال کرنے کی کوشش کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں