اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

’علی امین گنڈاپور کو رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کی کال دیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو 24 گھنٹے میں رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کی کال دیں گے۔

کے پی اسمبلی میں ارکان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ منتخب وزیر اعلیٰ کو اغوا کیا گیا، اسلام آباد میں کے پی ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا مطالبہ ہے علی امین گنڈاپور کو فوری رہا کیا جائے، اس وقت ہمارے ایک ہزار سے زائد کارکن گرفتار ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مسلسل جھوٹ بول کر ہماری آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے، اگر حکومت متنازع آئینی ترامیم لائی تو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے اور کسی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے سوال کیا کہ کیا کیا کبھی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو کہا گیا کہ جلسہ 5 بجے شروع کر کے 8 بجے ختم کر دیں؟

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور گزشتہ اسلام آباد میں احتجاج میں شرکت کیلیے کے پی ہاؤس پہنچے تھے جس کے لاپتا ہوگئے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ انہیں حراست میں لیا گیا ہے جبکہ حکومت واضح طور پر کہہ چکی ہے کہ علی امین گنڈاپور کسی ادارے کی حراست میں نہیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں