تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

’بیماری میں ایمان مزید مضبوط ہوا، اللہ کا شکر ہم ٹھیک ہوگئے ہیں‘ :‌ اسد قیصر

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کرونا کو شکست دینے کے بعد عوام کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔

اپنے پیغام میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ’اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اُس نے مجھے اس امتحان میں سرخرو کیا، اللہ کا شکر ہے ہم  (میں اور بچے) ٹھیک ہوگئے ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی محبتوں اور دعاؤں کاشکریہ اداکرتا ہوں، بیماری میں ایمان مزید مضبوط ہوا،ہم نےاللہ کی طرف لوٹ کرجانا ہے، آئیں سب مل کر ملک میں بسنے والےغریبوں کے لیے مل کر کام کریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ’اس مشکل وقت میں زیادہ ضرورت احتیاطی تدابیرپر عمل درآمدکی ہے،حکومت جو احتیاطی  تدابیربتارہی ہے پوری قوم مہربانی کر کے  ان پرعمل کرے، وزیراعظم بہت ذمہ داری اور سمجھداری سے کرونا کی روک تھام کے لیے اقدامات کررہےہیں‘۔

مزید پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی کورونا سے صحتیاب، گھر منتقل

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھےیقین ہےیہ مشکل وقت ہمارےلیےمواقع پیداکرےگا، یہ ملک ہم سب کاہےآئیں اس کوبنانےمیں سب مل کراپنی ذمہ داریوں کو بھر پور انداز سے ادا کریں‘۔

یاد رہے کہ تیس اپریل کو اسد قیصر  اور اُن کے بچوں (بیٹا، بیٹی) کو کرونا کی تشخیص ہوئی تھی، تین روز بعد جب اسپیکر قومی اسمبلی کی طبیعت ناساز ہوئی تو انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 12 مئی کو صحت یاب ہونے کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -