پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

اسد قیصر کا عمران خان اور شہباز شریف کے نام خط

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے وزیر اعظم عمران خان اور سابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے نام خط لکھ دیا ہے۔

اسد قیصر نے عمران خان اور شہباز شریف سے نگران وزیر اعظم کی تقرری کے لیے کمیٹی قائم کرنے کے لیے 4،4 نام مانگے ہیں۔ آرٹیکل 224 اے کے تحت نگران وزیر اعظم کی تقرری کے لیے کمیٹی قائم ہوگی۔

اس سے قبل صدر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان اور شہباز شریف سے نگران وزیر اعظم کے لیے نام مانگے تھے۔ ناموں پر 7 دن میں اتفاق نہ ہوا تو الیکشن کمیشن نئے وزیر اعظم کا نام صدر کو دے گا۔

خط میں کہا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 58 ون کے تحت اسمبلیاں تحلیل ہو چکیں۔ آرٹیکل 224 اے کے تحت نگران وزیر اعظم تک عمران خان عہدے پر برقرار رہیں گے۔

صدر مملکت کی جانب سے خط میں کہا گیا تھا کہ نگران وزیر اعظم کا تقرر وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہونا ہے، 3 دن میں دونوں اطراف سے دو ارکان پر مشتمل کمیٹی کے لیے نام بھیجے جائیں۔

خط میں صدر نے وزیر اعظم اور شہباز شریف سے نگران وزیر اعظم کے نام مانگ لیے۔ آئین کے تحت وزیر اعظم اور لیڈر آف اپوزیشن دو دو نام دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں