تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پورا زور لگائیں گے اور بلدیاتی الیکشن کرائیں گے، اسد عمر

کراچی: رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کوشش کی جارہی ہے کہ کسی طرح کراچی میں بلدیاتی الیکشن نہ ہوں۔

تفصیلات کے مطابق انصاف ہاؤس کراچی میں علی زیدی کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں اسد عمر نے کہا کہ آج کراچی اور حیدرآباد میں انتخابی مہم کا آخری روز ہے مگر ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوپارہا کہ بلدیاتی الیکشن ہونگے یا نہیں؟۔

اسد عمر نے کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ بلدیاتی الیکشن نہ ہوں، تین بجے کہتے ہیں کہ سیکورٹی ٹھیک ہے،7بجےکہتےہیں کہ سیکیورٹی ٹھیک نہیں، یہ الیکشن سے فرار چاہتے ہیں اسی لئے تو اتنی زیادہ کنفیوژن پیدا کی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اوچھے ہتھکنڈوں کا مقصد ووٹرٹرن آؤٹ کو کم کرنا ہے تاکہ دھاندلی کرائی جاسکے،ہم آخری وقت تک زورڈالیں گے اوربلدیاتی الیکشن کرائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک مردم شماری کےزرلٹ 2022کےجمع کرادینےتھے مگر ایسا نہ ہوسکا، بھونڈی کوشش کی جارہی ہے کہ کراچی کاحق چھیناجاسکے، ہم آخری وقت تک زورڈالیں گےاوربلدیاتی الیکشن کرائیں گے۔

Comments

- Advertisement -