تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

‏’اسدعمر زبیدہ جلال گوادر مظاہرین سے ملاقات کریں گے‘‏

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اسدعمر اور زبیدہ جلال ‏احتجاجی مظاہرین سے ملاقات کے لیے گوادر جائیں گے۔

کابینہ اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں گوادر کے ‏معاملات پربات چیت ہوئی ہے اسدعمر اور زبیدہ جلال احتجاجی مظاہرین سےبات کریں گے دونوں ‏وزرا وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم گوادر احتجاج پر پہلے ہی نوٹس لےچکےہیں، 700ارب روپےکا سدرن ‏بلوچستان پیکج کا اعلان کر چکےہیں یہ وفاق کادیاپیسہ ہےمسئلےحل نہیں ہو رہے تو دیکھا ‏جائےکہاں خامی ہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ ڈاکٹر فیصل سلطان نے اومی کرون پربریفنگ دی ہے خوشی کی بات ‏ہے25فیصدلوگوں نے ویکسین مکمل کرالی، پاکستان میں 2کروڑ لوگ جنہوں نےصرف ایک ڈوز ‏لگوائی ہے ان لوگوں سےدرخواست ہے ویکسین کی دوسری ڈوزلگوالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تو صحت کارڈ کے بعد ادویات کا ایشو ختم ہوجائےگا اب توساراعلاج صحت ‏کارڈ کےذریعےمفت ہو گا سندھ کے سوا پورےپاکستان میں عوام کےصحت کاخرچہ حکومت اٹھائے ‏گی۔

Comments

- Advertisement -