تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

سندھ میں ممکنہ مکمل لاک ڈاؤن پر اسد عمر کا بیان آگیا

کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سندھ میں فوری طور پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر اتفاق کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے اتفاق کیا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن فوری ہوسکتا ہے، پاکستان نے کورونا کی تین لہر کا کامیابی سے دفاع کیا، اعلان کرے سے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن یا مکمل فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ پر عملدرآمد کرنے سے بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں، اسلام آباد اور پنجاب میں بھی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ کراچی میں صورت حال نازک ہے، وفاق یا صوبائی حکومت کچھ بھی کرے موثر وہ ہوگا جو عوام کرے گی۔

سربراہ این سی او سی نے کہا کہ عوام سماجی رابطے کم رکھیں گے تو وبا کی چوتھی لہر پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے، ویکسینیشن نے بڑی مشکل سے مومینٹم پکڑنا ہے، ہمارے خیال میں مکمل شہر کو بند نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن کی وجہ سے ویکسینیشن کے مومینٹم کوفرق پڑے گا، سندھ حکومت پھر بھی لاک ڈاؤن کرے گی تو وفاق مداخلت نہیں کرے گا، کوشش کروں گا کل وزیراعلیٰ سندھ سے پھر بات ہوجائے، عوام کی صحت کے لیے سب حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ صوبائی حکومت کو جو اختیارات ہیں وہ ان پرعملدرآمد کرسکتے ہیں، کچھ اختیارات وفاق کے پاس ہیں جس پر وفاقی حکومت عمل کرے گی، پالیسی پر کوئی تنقید کررہا ہے تو یہ کوئی غلط اقدام نہیں ہے، کوئی کسی کو دکانین کھولنے کے لیے اکسا رہا ہے تو یہ اقدام یقیناً غلط ہوگا۔

Comments

- Advertisement -