تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

اسد عمر کی کورونا کیخلاف خیبر پختونخواہ حکومت کے اقدامات کی تعریف

پشاور : وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کیخلاف خیبر پختونخواہ حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا وبا موجود ہے، عوام کوعید پر ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت پشاور میں این سی او سی کا اجلاس ہوا، وزیراعلی کے پی محمود خان بطور میزبان این سی او سی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی لیفٹیننٹ جنرل محمود الزمان ، کے پی حکومت کے وزرا، آئی جی پولیس ،فیصل سلطان،تانیہ ایدروس نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبائی چیف سیکرٹریز بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ، مویشی منڈیوں سے متعلقہ امور ،کورونا کا پھیلاؤ روکنے اورگائیڈ لائنز سے متعلق بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کے پی حکومت نے صوبے میں بہت اچھا کام کیا ہے، کے پی میں کوروناپھیلاؤمیں واضح کمی نظر آرہی ہے، کے پی حکومت کو سراہنا بھی چاہتے تھے اور مبارکباد بھی دینا چاہتے تھے تاہم وباموجودہے،عوام کوعیدپرایس اوپیزپرعملدرآمد کرنا ہوگا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے، ماسک پہنیں، پورے خطے کے پیش نظر پاکستان میں صورت حال بہتر نظرآتی ہے، گلگت بلتستان اور کے پی کے علاقے دنیا کے خوبصورت ترین علاقوں میں آتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا عید پر تفریحی مقامات پر جانے سے گریز کیا جائے، حالات بہتر ہوتے ہی کے پی کے سیاحت کے مقامات کھولے جائیں گے۔

عید کوروناکے باعث جاں بحق ہونیوالوں کی یاد کے طورپر منائی جائے، وزیراعلیٰ کے پی

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ اسدعمرنے کے پی میں این سی اوسی کی میٹنگ کی، عوام ایس اوپیز پرعمل کریں،عید سادگی سے منائیں، کورونا وبا کے دوران بہت سےلوگوں کی جانیں جاچکی ہیں۔

محمود خان نے کہا عید کوروناکے باعث جاں بحق ہونیوالوں کی یاد کے طورپر منائی جائے ، عید کے بعد سیاحت کے شعبے سے متعلق بات چیت کی جائے گی ، عید سادگی سے مناؤں گا اور وزراودیگرسے بھی کہا ہے عید سادگی سے منائیں۔

Comments

- Advertisement -