تازہ ترین

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

’امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منزل ہے‘

نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

الیکشن کمیشن نے افسران کو عام انتخابات کی تیاریوں کا حکم دے دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنوری 2024...

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے...
Array

پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر کہیں نہیں جارہا ، اسد عمر

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ  پاکستان تحریک انصاف چھوڑکرکہیں نہیں جارہا، میرے پی ٹی آئی چھوڑنے کی خبر کا میرے علاوہ سب کو علم ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین اسدعمر نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کی خبرکی تردید کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی چھوڑنےکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پاکستان تحریک انصاف چھوڑکرکہیں نہیں جارہا۔

اسدعمر کا کہنا تھا میرےپی ٹی آئی چھوڑنےکی خبرکامیرےعلاوہ سب کوعلم ہے، میری پی ٹی آئی چھوڑنےکی کوئی خواہش نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا مصطفیٰ کمال سے ملاقات2018 کےالیکشن سے پہلے ہوئی تھی، آئی ایم ایف کے بجائے کہیں اور جانے کا مشورہ کبھی نہیں دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورویلیوڈایکسچینج ریٹ رکھنے سے متعلق میرا بیان توڑا مروڑا گیا، کہا تھا اوور ویلیوڈ ایکسچینج ریٹ رکھنے سے معیشت کی تباہی ہوئی۔

اسد عمر نے کہا اوور ویلیوڈایکسچینج ریٹ سے متعلق انتہائی اقدام اسحاق ڈارنےاٹھائے، لگتا ہے اوور ویلیوڈ ایکسچینج ریٹ پر رپورٹ اردو میں جاری کرنا پڑےگی۔

واضح رہے کہ اسد عمر نے 18 اپریل کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد اسد عمر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں اقرار کیا کہ انھیں کارکردگی کی بنیاد پر وزارت سے ہٹایا گیا۔

انھوں نے وزارت سے ہٹنے کے بعد وزیر اعظم کی خواہش کے باوجود کوئی اور وزارت لینے سے انکار کیا تھا۔

بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ مقرر کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

Comments

- Advertisement -