پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کا جذبہ بڑھنا شروع ہوگیا، آج پاکستان کا سب سے بڑا اجتماع ہونے جارہا ہے۔
یہ بات انہوں نے آزادی مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ میں نے تقریر کرنی ہے اور پاکستان کے بڑے لوگوں کو ٹف ٹائم دینا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ یہاں آنے سے پہلے میری کپتان سے بات ہوئی ہے، وہ آدمی جو اپنے لئے نہیں بلکہ آپ کے لئے گولیاں کھا کر بیٹھا ہوا ہے، انشاء اللہ کوئی طاقت نہ کپتان کو روک سکتی ہے نہ کھلاڑیوں کو روک سکتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کا جذبہ ان کا حوصلہ ان کی بہادری آج پہلے سے بھی زیادہ ہے، اب کپتان آپ لوگوں کے درمیان دوبارہ واپس آرہا ہے۔
علاوہ ازیں جھنگ سے 50گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پی ٹی آئی کے آزادی مارچ میں شرکت کیلئے روانہ ہوگیا، قافلے کی قیادت سینئر رہنما پی ٹی آئی ایم این اے115 غلام بی بی بھروانہ کررہی ہیں۔