اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ دورکی نسبت مشکل فیصلے کیے گئے، مہنگائی کی اصل وجہ گزشتہ حکومت کا خسارہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے لیے اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں۔
پیپلز پارٹی دورمیں مہنگائی میں 10 فی صد اضافہ ہوا، لیگی حکومت میں مہنگائی میں 5 فی صد سے زیادہ اضافہ ہوا، جب کہ ہمارے دورمیں مہنگائی میں2.4 فی صد اضافہ ہوا ہے، بڑے خسارے ختم کرنے کے لئے اقدامات سے مہنگائی ہوتی ہے.
اسد عمر نے کہا کہ مہنگائی سے عوام کو تکلیف پہنچ رہی ہے، اندازہ ہے، مہنگائی کی وجہ گزشتہ حکومت کےچھوڑکرجانےوالاخسارہ ہے، بڑے خساروں کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں تو مہنگائی ہوتی ہے.
مزید پڑھیں: کرپٹ عناصر کی نشان دہی کے لیے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد کا سوچ رہا ہوں: اسد عمر
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پی پی کی حکومت آئی تو10 فی صدافراط زرمیں اضافہ ہوا، ن لیگ کی حکومت میں 5 فی صدافرط زرمیں اضافہ ہوا، پی ٹی آئی کی حکومت آئی ایم ایف کے پاس ابھی تک نہیں گئی، ٹیکس ریونیو کم نہیں ہوا، مگراتنا بڑھا بھی نہیں، جتنا بڑھنا چاہیے تھا.
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے لیے اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں، بےنامی قانون 2 سال پہلے بنا تھا اس پرعمل درآمد نہیں کرنا تھا،رولز بنا کر کابینہ سے منظوری کے بعد قانون لاگو کردیا ہے.
وزیر خزانہ نے کہا کہ کسٹم اور ایف آئی اے کے قانون میں بھی ترمیم کررہے ہیں، ترامیم کابینہ کو منظوری کے لیے بھجوا دی ہیں.