تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

پی ٹی آئی کا جمعے تک پنڈی میں باقاعدہ خیمہ بستی لگانے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ جمعے کی صبح تک راولپنڈی میں باقاعدہ خیمہ بستی لگا دی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنی حقیقی آزادی کیلیے باہر نکلنے کو تیار ہے۔ قوم کا کپتان گولیاں کھانے کے باوجود ڈٹا ہوا ہے۔ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہونے جا رہا ہے۔ گلگت بلتستان سے کراچی تک ہمارے پاس فون کالز آ رہی ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ آ رہے ہیں ان کیلیے انتظامات کرنے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ پنڈی میں ایک بھی جگہ ایسی نہیں تھی جو اتنی بڑی تعداد کیلیے ہو۔ جمعے کے دن مختلف شہروں سے قافلےآنا شرو ع ہو جائیں گے۔ اس سے قبل جمعے کی صبح تک راولپنڈی میں باقاعدہ خیمہ بستی لگا دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اب یہ نیا اور حقیقی پاکستان بن چکا ہے۔ جو سمجھتے ہیں کہ ڈرا دھمکا کر عوام کو دبایا جا سکتا ہے تو وہ سن لیں کہ یہ قوم اب کسی سے نہیں ڈرتی ہے۔ عمران خان نے کہا تھا کہ 26 نومبر کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ چیئرمین نے یہ بھی کہا تھا کہ لوگوں کو یہاں روک لو تو عوام رک جائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ کل عمران خان سے ملاقات اور سینئر لیڈر شپ سے مشاورت ہوئی۔ فیصلہ ہوا ہے کہ کپتان کا اسٹیج مری روڈ فیض آباد کے قریب لگایا جائے گا۔ سیکیورٹی کے پہلے بھی خطرات تھے جو سچ ثابت ہوئے۔ پہلے بھی خبر آئی تھی کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اور پھر سب نے دیکھا کہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا لیکن وہ دلیر آدمی ہیں۔ زندگی اور موت تو اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کا برا حال کر دیا۔ معیشت کی صورتحال قومی سلامتی کیلیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ اتنے خراب حالات پہلے کبھی نہیں دیکھے جو اب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی کال، مری روڈ پر پی ٹی آئی کے بینرز اور پوسٹرز آویزاں

ایسے حالات تو اس وقت بھی نہیں تھے جب ایٹمی دھماکوں کے باعث بین الاقوامی معاشی پابندیاں لگی تھیں۔ اس معاشی بحران سےنکلنےکاصرف ایک حل نئے الیکشن ہیں۔

Comments

- Advertisement -