اسلام آباد:کرونا کی دوسری وبا کا شکار پاکستان قوم کے لئے تاریخی لمحہ ہے کہ چند گھنٹوں بعد کرونا سے بچاؤ کی ویکسین پاکستان پہنچ جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق یہ اعلان وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا، ساتھ ہی انہوں نے بیجنگ میں پاک فضائیہ کے طیارے کی لوڈنگ کی ویڈیو شیئر کی۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے طیارے میں بیجنگ میں کرونا ویکسین لوڈہونےکا عمل جاری ہے، اگلے چند گھنٹےمیں طیارہ ویکسین لےکر پاکستان کےلئے روانہ ہوجائے گا۔
پاکستان ائر فورس کے طیارے میں بیجنگ ائرپورٹ پر کرونا ویکسین لوڈ ہونے کا عمل جاری. اگلے چند گھنٹوں میں یہ طیارہ ویکسین لے کر پاکستان کے لئے روانہ ہو جائے گا اور اگلے چند دنوں میں پاکستان میں ویکسینیشن کا عمل شروع ہو جائے گا انشاءاللہ pic.twitter.com/4ciieWrLH9
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 31, 2021
این سی او سی پہلے ہی ایک مربوط اور جامع حکمت عملی مرتب کرچکی، اگلےچند دنوں میں پاکستان میں ویکسی نیشن کا عمل شروع ہوجائےگا۔
دوسری جانب اسلام آباد میں فعال ہونے والے 14 ویکسی نیشن سینٹرز کو سہولتیں فراہم کردی گئی ہیں، ویکسی نیشن سینٹرز پر کمپیوٹر، بیڈز، ریفریجریٹر اور فرنیچر پہنچا دیئے گئے۔ سینٹرز پرویری فکیشن اور ویکسی نیشن کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد کے 5دیہی اور بنیادی مراکز صحت میں ویکسی نیشن ہوگی۔ بہارہ کہو، سہالہ اور ترلائی کے دیہی مراکز صحت میں ویکسی نیشن ہوگی۔ شاہ اللہ دتہ اور تمیر کے مراکز صحت میں کوروناویکسی نیشن سینٹر قائم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں انسداد کورونا مہم کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل
اس حوالے سے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی ڈی اے آئی8، ایف11میڈیکل سینٹرزمیں ویکسی نیشن ہوگی، اسلام آباد کے ویکسی نیشن سینٹرز کا عملہ یکم فروری کو چارج لے گا، اسلام آباد کے ہر کورونا سینٹر پر چیف ویکسینیٹر، نرس اور ویکسینیٹر تعینات ہوگاجبکہ سینٹرز پر ویکسینیٹر کے ہمراہ معاون عملہ بھی ہوگا۔
کرونا سینٹرز عملے کی ویکسینیشن اور نمز سسٹم کی ٹریننگ ہو چکی ہے۔ وفاقی کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کی نگرانی وزارت صحت کرے گی۔ ویکسین کی دستیابی پر انسداد کورونا مہم کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگا۔