اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے 2 ماہ میں ملکی تاریخ کے مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے 2 ماہ میں ملکی تاریخ کے مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں مزید اضافے کی خبر آرہی ہے، وقت ہے آج رات نکلیں۔ غلامی کی قیمت کے خلاف آواز اٹھائیں ورنہ حالات اور خراب ہوں گے۔
پاکستان کی تاریخ کے تمام مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اس امپورٹڈ حکومت کے دو ماہ میں. ابھی مزید قیمتوں میں اضافے کی خبر آ رہی ہے. وقت ہے کے نکلیں اور اس غلامی کی قیمت کے خلاف آواز اٹھائیں ورنہ حالات مزید خراب ہوں گے. آج رات 9 بجے.#مہنگائی_نامنظور pic.twitter.com/wUUEmJFdDJ
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 19, 2022
اس سے پہلے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ بنیادی ضروریات کی اشیا کے افراط زر کی سطح ہوش ربا 27.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ابھی بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونا ہے، بیرونی آقاؤں کے سامنے گھٹنے ٹیک کر تمام بوجھ عوام پر ڈالا گیا ہے۔