تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

چوہدری غلام حسین کی گرفتاری پر اسد عمر کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن و سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کی گرفتاری پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

اسد عمر نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری بیان میں کہا کہ چوہدری غلام حسین زیرِ حراست ہیں، یہ تو لگتا ہے کہ میڈیا میں جو بھی فوج کے حق میں آواز اٹھاتے رہے ہیں وہ زیرِ عتاب ہیں۔

اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کو وفاقی تحقیقاتی ادارے نے لاہور میں ایک کافی شاپ سے حراست میں لیا۔ ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کے تیس سے چالیس لوگ آئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ والد صاحب کو کسی پرانے کیس میں تحویل میں لیا گیا ہے جو کافی پہلے ختم ہوچکا ہے، 2003 یا 2004 میں کوئی پراپرٹی کا کیس تھا جس میں والد صاحب نے گواہی دی تھی اس کیس کو بنیاد بنا کر والد کو لے جایا گیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ والد کو ایف آئی اے آفس لے جایا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -