تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

آج عوام حکومت کو واضح پیغام دیں گے، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ آج تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز میں عوام احتجاج کرکے عوام کو واضح پیغام دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر نے کراچی میں سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات اس وقت خطرناک ہیں، ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے، یہ تو مہنگائی ختم کرنے آئے تھے لیکن ان کی ساری توجہ اپنے کیسز ختم کرانے پر ہے، سمجھ نہیں آتا ان کو کیوں بٹھایا ہوا ہے؟ شہباز شریف کے انٹرویو سے عالمی منڈی میں ری ایکشن آیا اور اس سے ہماری معیشت کے لیے مسائل کھڑے ہو گئے۔

اسد عمر نے کہا کہ ملک کی معاشی تباہی اسحاق ڈار کی وجہ سے ہوئی لیکن آج اسی اسحٰق ڈار کو شاید منی لانڈرنگ کے لیے دوبارہ واپس لایا جا رہا ہے، معیشت کے حالات خراب ہیں اور ہم چاہتے ہیں ملک میں مزید افراتفری نہ پھیلے، پیپلز پارٹی کی سندھ کی حکومت نا اہل اور کرپٹ ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے ملک میں فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں، تاریخی مہنگائی کے ساتھ ملک میں بدترین بیروزگاری بڑھ رہی ہے، اگر کچھ ختم ہو رہا ہے تو وہ ان کے کیسز ہیں، حکمرانوں کے سینکڑوں اربوں روپے کے کیسز ختم ہوتے جا رہے ہیں اور ان کی نااہلیوں کی قیمت عوام کو دینی پڑ رہی ہے، یہ فیصلہ ہمارے ہاتھ میں ہے کہ پاکستان کو ڈوبتا دیکھتے رہیں یا جدوجہد کریں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج ملک کے مختلف شہروں میں بڑے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا، عوام تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کرکے حکومت کو پیغام دیں گے کہ بس اب بہت ہوگیا۔ میں یونیورسٹی روڈ منگل بازار میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کروں گا، کراچی کے عوام منگل بازار گراؤنڈ میں پہنچ کر حکومت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

Comments

- Advertisement -