تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

توشہ خانہ کیس :عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ...

’منصوبہ بندی ہو رہی ہے کہ آئین سے ہٹ کر فیصلے کیسے کیے جائیں؟‘

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے یہ منصوبہ بندی ہو رہی ہے کہ آئین سے ہٹ کر فیصلے کیسے کیے جائیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پی ڈی ایم کی طرف سے خطرناک ترین بیانات آ رہے ہیں۔ کھلم کھلا آئین سے بغاوت کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کہ آئین سے ہٹ کر فیصلے کیسے کیے جائیں۔

اسد عمر نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو دو حصوں میں تقسیم کرکے رکھ دیا ہے۔ یہ آئین اور جمہوریت ہی نہیں بلکہ ملکی سالمیت کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ اسوقت عوام کی بھاری اکثریت عمران خان اور پاکستان کی سالمیت کے ساتھ ہے لیکن چند عناصر عمران خان کے خوف اور ذاتی مفاد کے لیے ملک، آئین اور جمہوریت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ حکومت چاہے جتنا بھی پنجاب کے الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کرے، آج کی عدالتی کارروائی سے واضح ہوگیا صوبائی الیکشن تو 90 دن میں ہی ہوں گے۔ عدالت نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جمہوریت اور آئین کا بھی دفاع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بننے کے بعد 24 سال آئین بننے نہیں دیا گیا۔ ماضی میں ملک میں مارشل لا بھی لگے۔ ماضی میں بھی عوام نے حق رائے دہی استعمال کیا جسے قبول نہ کیا گیا تو ہم نے ملک کو دولخت ہوتے بھی دیکھا، لیکن اب انشا اللہ فتح پاکستان کےعوام، آئین اور جمہوریت کی ہوگی۔

Comments