تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

‘جولائی میں اسمبلی تحلیل کی کوئی منطق نہیں’

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے تیرہ اگست کو تو ویسے ہی اسمبلیاں ختم ہوجانی ہیں،جولائی کی کوئی منطق نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آج حکومت سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی، مذاکرات میں دونوں جانب سےاظہار رائےکیاگیا ہے،کل دوبارہ ملاقات ہوگی،
اور دونوں جانب سے سفارشات تحریری طور پر پیش کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ بالکل واضح ہے کہ جو آئین میں لکھا ہے اس پرعمل کریں،دوسری جانب سےکاؤنٹرڈیمانڈا ٓنی ہےکہ آئین میں رہتےہوئے کیا کرناہے؟۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ماورائےآئین لےجایاجاچکاہے، اسی قانون کے تحت چلناہےتو کچھ بھی وقعت نہیں رکھا بس یہ ہوگا کہ کل طاقتورہی اقتدارمیں رہےگا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب اورکے پی پر بات کرنے کی ضرورت ہی نہیں کیونکہ آئین کےمطابق چلنا ہوگا،قومی اسمبلی،سندھ،بلوچستان اسمبلیوں کی تحلیل کی بات ہونی ہے، تیرہ اگست کو تو ویسے ہی اسمبلیاں ختم ہوجانی ہیں،جولائی کی کوئی منطق نہیں ہے۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایک ہی دن الیکشن کرانےکی درخواست تو سپریم کورٹ مسترد کرچکی ہے ان مذاکرات میں آئین کےدائرے میں رہ کرکوئی حل نکل آئےتو پاکستان کےمفادمیں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -