تازہ ترین

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخوا میں آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں...

ایرانی صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی وزیراعظم ہاؤس پہنچے...

اسدالدین اویسی کے گھر پر انتہا پسندوں کا حملہ

نئی دہلی:آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی رہائش گاہ پر حملہ ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسد الدین اویسی کی دہلی کی سرکاری رہائش گاہ پر نامعلوم افراد نے حملہ کرتے ہوئے رہائش گاہ کے داخلی دروازے اور باہر کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچایا۔

رپورٹ کے مطابق جس وقت حملہ کیا گیا، اسد الدین اویسی سرکاری رہائش گاہ میں موجود نہیں تھے۔

واقعے کے بعد اسد الدین اویسی نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بزدلی میں مشہور انتہا پسندغنڈوں نے آج میری دہلی رہائش گاہ میں توڑ پھوڑ کی، یہ لوگ ہمیشہ کی طرح اکیلے نہیں مجمع میں آئے۔

اسد الدین اویسی نے لکھا کہ انہوں نے ایک ایسے وقت کا انتخاب کیا جب میں گھر پر نہیں تھا، وہ لوگ کلہاڑیوں اور لاٹھیوں سے لیس تھے، انہوں نے میرے گھر پر پتھر برسائے اور میرے نام کی تختی کو تباہ کردیا۔

واقعے کے بعد نئی دہلی پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، میڈیا سے گفتگو میں نئی دہلی کے ڈپٹی کمشنر پولیس دیپک یاد نے بتایا کہ ملزمان سے متعلق مکمل معلومات نکالی جارہی ہے،۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے دہلی کے منڈولی علاقہ کے رہنے والے ہیں ، حملہ کرنے والے شخص کا ویڈیو بھی وائرل ہورہا ہے ، اس میں حملہ کرنے والا شخص خود کو للت کمار ہندو سینا کا ریاستی صدر بتا رہا ہے۔

دوسری جانب ایم آئی ایم کے ریاستی صدر نے کہا کہ اویسی کی سرکاری رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا ہے، یہ قابل مذمت ہے، وہ اس معاملہ کی تھانہ پارلیمنٹ اسٹریٹ میں شکایت درج کرائیں گے۔

Comments

- Advertisement -