پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کشمیر پر یو این کی قرار دادوں پر عملدرآمد ہونا چاہئے، آسیان پارلیمانی وفد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آسیان ممالک کے پارلیمانی وفد کے سربراہ محمد عظمی حامد نے کہا ہے کہ کشمیر پر یو این کی قرار دادوں پر عملدرآمد ہونا چاہئے، سید فخر امام نے کہا کہ کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسلام آباد میں آسیان ممالک کے پارلیمانی وفد نے چیئرمین کشمیر کمیٹی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

آسیان پارلیمانی وفد کے سربراہ محمد عظمی حامد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے، کشمیر پر یو این کی قراردادوں پر عمل درآمد ہونا چاہئے، کشمیر کے تنازعہ کا حل خطے کی سلامتی کے لئے بہت ضروری ہے۔

سربراہ آسیان وفد کا کہنا تھا کہ اللہ نہ کرے کہ کشمیر کی وجہ سے پاک بھارت جنگ ہو، یہ دنیا کیلئے خطرناک ہوگا، بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا بھارت کی مودی سرکار بنیاد پرست ہے۔

؎محمد عظمی حامد کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں اصلاحات بہت ضروری ہوگئی ہیں، کشمیر تنازعہ حل کئے بغیر صورتحال بہتر نہیں ہوگی، آسیان کو زیادہ موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کی طرف سے آسیان ممالک کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر اس وقت سلگتا ہوا مسئلہ ہے، سلامتی کونسل کی قراردادیں کشمیر کے تناعہ کو تسلیم کرتی ہیں، کشمیریوں کے حقوق سلب کئےجارہے ہیں۔

فخر امام نے کہا کہ کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے، پاکستان آسیان کا ڈائیلاگ ممبر ہے، کشمیر پر آسیان کی کمیٹی بنانے کے اعلان پر شکرگزار ہیں، کشمیر طویل عرصہ سے حل طلب معاملہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں