کراچی: ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل سہیل احمد خان کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف کو جدید آلات اوربلٹ پروف گاڑیوں سے لیس کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے لئے 55 کڑوڑ کی لاگت سے 10 بکتر بند گاڑیاں تیار کی گئی ہیں، اے ایس ایف کو پہلے مرحلے میں پانچ جدید بکتربند گاڑیاں دی گئی ہیں جبکہ پانچ بکتربند آئندہ ہفتے اے ایس ایف کودی جائیں گی.
جدید بکتر بند گاڑیاں ٹیکسلا کے ایچ آئی ٹی میں تیار کی گئی ہیں، بکتر بند گاڑیوں کو سیکورٹی کے لئے ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر تعینات کیا جائے گا تاکہ سیکورٹی کو مزید بہتر بنایا جاسکے.
یاد رہے اس سے قبل اے ایس ایف نے چار سال قبل اپنے پرانے ہتھیاروں کو تبدیل کرنے کے 50 کڑوڑ کا مطالبہ کیا تھا جسے منظور نہیں کیا گیا تھا.
اے ایس کے سینئر عہدیدار کی جانب سے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بریفنگ دی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اے ایس ایف کے پاس فرسودہ ہتھیار ہیں جو کہ ہوائی اڈوں کی سلامتی کے لئے سنگیں خطرہ ہے.
سینٹکی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا تھا کہ ائیرپورٹ پر معموراہلکاروں کو جدید اسلحہ سے لیس کیا جائے تاکہ سیکورٹی خطرات سے بہتر انداز میں نپٹا جاسکے.