بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

رنویر اور عالیہ کے گانے ’واٹ جھمکا‘ پر آشا بھوسلے برس پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے نے رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم کے گانے ’واٹ جھمکا‘ کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ گزشتہ ماہ ریلیز ہوئی جس کے گانے ’واٹ جھمکا‘ نے یوٹیوب پر لاکھوں ویوز حاصل کیے۔

’واٹ جھمکا‘ گانے پر بھارتی اور پاکستانی شوبز ستاروں نے ریلز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

واضح رہے ‘واٹ جھمکا’ گانے کو گلوکار ارجیت سنگھ اور جونیتا گاندھی نے گایا ہے جو 1966 میں بننے والی مشہور فلم ‘میرا سایا’ کے گانے ‘جھمکا گرا رے بریلی کے بازار میں’ کا ریمیک ہے۔

تاہم لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کو ’واٹ جھمکا‘ گانا پسند نہیں آیا اور انہوں نے گانے پر تنقید کی ہے۔

آشا بھوسلے نے کہا کہ ’میوزک ڈائریکٹرز یا گلوکاروں کے پاس کچھ نیا لانے کی صلاحیت نہیں ہے اسی لیے وہ پرانے گانوں کو دوبارہ بنا رہے ہیں، انہوں نے واٹ جھمکا گانے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ پرانا گانا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ یہ گانا فلم میرا سایا ہے اور اسے سادھنا پر فلمایا گیا تھا، اس کی کمپوزیشن میوزک ڈائریکٹر مدن موہن کی تھی جس کے بول راجہ مہدی علی خان نے لکھے تھے۔

گلوکارہ نے کہا کہ پرانے گانوں میں بول، گلوکار، میوزک اور اداکار سب کچھ موجود ہوتا ہے، اگر گانوں کو اچھی طرح شوٹ نہ کیا جاتا تو تصویر کشی کا کوئی اثر نہیں ہوتا، یہ ایک ٹیم کی کوشش ہوتی ہے جو اچھا گانا بناتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں