اشتہار

حکومت میں آنے کے بعد شہباز شریف کے خلاف گواہ مکرنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : حکومت میں آنے کے بعد شہباز شریف کے خلاف گواہ مکرنے لگے، آشیانہ اسکینڈل میں وعدہ معاف گواہ اسرارسعید اپنے بیان سے منحرف ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے آشیانہ کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

ایل ڈی اے کے چیف انجینئراسرارسعید پر شہبازشریف کے وکیل امجدپرویز نے جرح کی۔

- Advertisement -

شہباز شریف کیخلاف آشیانہ اسکینڈل میں وعدہ معاف گواہ نے بیان سےانحراف کردیا اور بیان میں کہا کہ دباؤجبرسےشہبازشریف کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے پر مجبورکیاگیا۔

ایل ڈی اے کے چیف انجینئر نے بتایا کہ ڈی جی نیب شہزادسلیم،ڈائریکٹرنیب محمدرفیع اور کیس آفیسرآفتاب احمدنےدباؤڈالا ، عدالت میں پہلابیان بھی دباؤاورجبرکی وجہ سےدیا۔

اسرارسعید نے کہا کہ ڈی جی نیب شہزادسلیم نےشہباز شریف پرہراساں کرنےکاالزام لگانےکوکہا، ڈی جی نیب بیان کو شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کیلئے استعمال کرناچاہتےتھے۔

وعدہ معاف گواہ کا کہنا تھا کہ مجھ پربندانکوائریاں کھول کرنئےکیس بنانےکی دھمکیاں دی جاتیں،مجھےنیب ڈائریکٹرمحمدرفیع نےوارنٹ دکھاکرپہلےسےتیاربیان پردستخط کاکہا اور انکارپرنیب نےگرفتارکرلیااور10دن کاجسمانی ریمانڈلےلیا۔

ایل ڈی اے کے چیف انجینئر نے بتایا کہ مجھےواش روم جانےکےلیےآدھاگھنٹہ سےایک گھنٹہ انتظارکرایاجاتا،واش روم میں سی سی ٹی وی کیمرےلگائےگئےتھے، سونے کےلیےچٹائی دی گئی،تمام رات لائٹ آن رکھی جاتیں ہیں۔

اسرارسعید کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب جاویداقبال اورڈی جی شہزادسلیم میرے سیل میں آئے، دونوں نےکہاکہ ان پربہت پریشرہےدستخط کر دوں ورنہ مشکلات بڑھیں گی، مجھے90دن کےریمانڈاورآمدن سےزائداثاثوں کاکیس کھولنےسےڈرایاگیا، مجھ پردباؤڈال کراس بیان پر دستخط کرائے گئے جوسچ نہیں تھا۔

گواہ نے بیان میں کہا کہ مجھ سےسادہ کاغذات پردستخط بھی لیےگئے اور وعدہ معاف گواہ بننےکے بعدنیب نےمیری ضمانت منظوری کی مخالفت نہ کی لیکن شہباز شریف پرہراساں کرنے کا الزام نہ لگانے پر نیب نے دوبارہ گرفتارکرلیا۔

جس کے4ماہ بعدضمانت ہوگئی اوراس کیس کاکوئی ریفرنس فائل نہیں ہوا، آشیانہ ہاؤسنگ پروجیکٹ شفاف تھاکسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی گئی، شہبازشریف سمیت تمام ملزمان نےکسی جرم کاارتکاب نہیں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں