جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ہالی وڈ اداکار ایشٹن کچر کی خلائی ٹکٹ واپس کرنے کی وجہ منظر عام پر

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی وڈ اداکار ایشٹن کچر نے خلا میں جانے والی پرواز ورجن گیلیکٹک کا ٹکٹ اپنی اہلیہ کے کہنے پر بیچ دیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں امریکی اداکار ایشٹن کچر نے بتایا کہ انہیں ارب پتی رچرڈ برانسن کی کمپنی کی پرواز کے ذریعے خلائی سفر پر جانا تھا لیکن ان کی شریک حیات نے انہیں روک دیا، ایشٹن کچر نے بتایا کہ ان کی اہلیہ نے انہیں خلائی سفر سے جڑے خطرات کا جائزہ لینے کا کہا اور نہ جانے پر قائل کیا۔

اہلیہ میلا کیونس کے مطابق شادی شدہ ہونے کے ناطے اور چھوٹے بچوں کی موجودگی میں خلا میں چلے جانا عقل مندانہ فیصلہ نہیں ہے۔

رواں ہفتے ورجن گیلیکٹک کے بانی رچرڈ برانسن نے دو پائلٹس سمیت اپنی ٹیم کے تین اراکین کے ہمراہ خلا کا سفر کیا، خلائی شپ ٹو نامی جہاز پر رچرڈ برانسن اور ان کی ٹیم خلا کے کنارے تک گئی، اس مخصوص جہاز کی تیاری میں تقریباً بیس سال کا عرصہ لگا۔

ورجن گیلیکٹک کے مالک رچرڈ برانسن نے خلا میں کھینچی ہوئی تصویر شیئر کی اور بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں بھی کبھی بچہ تھا جس کا ایک خواب تھا، جو ستاروں کی طرف دیکھتا تھا۔ لیکن اب اس خلائی جہاز میں بیٹھا ہوا میں ایک بڑی عمر کا شخص ہوں، اگر ہم یہ کر سکتے ہیں، تو سوچو کہ تم کیا کچھ کر سکتے ہو۔

واضح رہے کہ ورجن گیلیکٹک ایک اور ٹیسٹ پرواز کے بعد صارفین کے لیے باقاعدہ پرواز کا آغاز کر دے گی، اب تک چھ سو سے زائد افراد نے خلائی پرواز میں بکنگ کروائی ہوئی ہے جس کے ٹکٹ کی قیمت دو سے ڈھائی لاکھ ڈالر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں