تازہ ترین

ایشیا کپ، 2 بڑی ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے پر رضامند

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر مضبوط موقف کام کر گیا سری لنکا اور بنگلہ دیش پاکستان میں کھیلنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ رواں برس اگست، ستمبر میں پاکستان میں شیڈول ہے۔ بھارت کے ایونٹ کھیلنے کے لیے پاکستان آنے سے انکار پر چیئرمین پی سی بھی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ایشین کرکٹ کونسل میں ایونٹ کے لیے نیا ہائبرڈ ماڈل پیش کیا تھا کیا تھا جس کے مطابق پانچ ٹیمیں پہلے راؤنڈ کے مقابلے پاکستان میں کھیلیں گی جس کے بعد باقی تمام میچز نیوٹرل وینیو پر کرائے جائیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی دباؤ اس کے کسی کام نہیں آیا ہے ایشیا کی دو بڑی کرکٹ پاورز سری لنکا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں ایشیا کپ کے مقابلے پاکستان میں کھیلنے پر رضامند ہیں اور دونوں کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو پہلے راؤنڈ کے میچز پاکستان میں کھیلنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کے نئے ماڈل اور دوٹوک اصولی مؤقف نے ایشین کرکٹ کونسل میں بھی کھلبلی مچا دی ہے اور اے سی سی جلد اندرونی اجلاس میں ممبران سے پی سی بی کے پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل پر بات کرے گا۔

ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس صدر جے شاہ کی زیر صدارت ہوگا جس میں ایونٹ کے دوسرے وینیو کا بھی فیصلہ ہوگا۔ ایشیا کپ کا میزبان ایونٹ کے یو اے ای میں کرانے کا خواہاں ہے۔

Comments

- Advertisement -