جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ایشیاکپ 2018: چمچماتی ٹرافی کی یو اے ای میں رونمائی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: ایشیاکپ 2018 کی چمچماتی ٹرافی متحدہ عرب امارات میں رونمائی کے لیے پیش کردی گئی، ایونٹ پندرہ ستمبر سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیاکپ کی سنہری ٹرافی سے پردہ اٹھا لیا گیا، ابوظہبی میں ٹرافی کی رونمائی ہوئی، چھ ٹیموں میں ٹرافی کے حصول کے لیے جنگ ہوگی۔

ایشیا کپ 15 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں شیڈول ہے، ایونٹ میں مجموعی طور پر 13 میچز دبئی اور ابوظبی کے میدانوں پر کھیلے جائیں گے۔

پاکستان بھارت اور کوالیفائر گروپ اے، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹمیں گروپ بی میں موجود ہیں، جبکہ ایشیا کے سلطان کا فیصلہ اٹھائیس ستمبر کو ہوگا۔

ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان، حفیظ اور عماد وسیم ڈراپ

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔

سولہ رکنی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، امام الحق، فخر زمان، شان مسعود، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، عثمان شنواری، محمد عامر، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک ایشین کپ کے چودہ ٹورنامینٹ‌ہوچکے ہیں، جن میں‌ سے دو میں پاکستان نے فتح اپنے نام کی، سب سے زیادہ ٹورنامینٹ بھارت نے اپنے نام کیے۔

یاد رہے کہ ٹورنامینٹ کی ٹائمنگ کا خاصی تاخیر سے اعلان کیا گیا، جس کی وجہ سے ایشین کونسل کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا، بھارت کی جانب سے بھی میچز کی ترتیب پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں