14.2 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

کیورٹرز اور گراؤنڈ اسٹاف کیلیے 50ہزار ڈالر انعام

اشتہار

حیرت انگیز

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے کولمبو اور کینڈی کے کیوریٹرز اور گراؤنڈز مین کی ایشیا کپ 2023 کے دوران کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے 50,000 امریکی ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

صدر اے سی سی جے شاہ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ان کے غیر متزلزل عزم اور محنت نے ایشیا کپ 2023 کو ایک ناقابل فراموش بنا دیا۔

کینڈی اور کولمبو میں ناسازگار موسمی حالات نے 2023 کے ایشیا کپ کو برباد کر دیا تھا۔ کینڈی کے پالیکیلے کرکٹ اسٹیڈیم کے میچز، جہاں ہندوستان اور پاکستان نے اپنے گروپ میچ کھیلے تھے، اور کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم، خراب موسم کی وجہ سے متاثر ہوئے۔

- Advertisement -

بارش نے سپر 4 کے تمام میچوں کو متاثر کیا۔

کینڈی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان پہلے راؤنڈ کا میچ بارش کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا، جو پورے ٹورنامنٹ میں مسلسل تشویش کا باعث رہا ہے۔

کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سپر 4 میچ شدید بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔ لیکن گراؤنڈ سٹاف کی کوششوں کی بدولت ایک سنسنی خیز کھیل، جو 42 اوورز فی سائیڈ تک محدود تھا، ممکن ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں