بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

ایشیا کپ میں نیپال کیخلاف میچ میں بھارت نے ٹاس جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ میں آج بھارت اور نیپال کے درمیان اہم میچ کھیلا جا رہا ہے بھارت نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم ٹیموں کے میدان میں اترنے سے پہلے بارش نے انٹری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ 2023 کا اہم میچ سری لنکا کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں بھارت اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے ٹاس جیت کر بھارت نے پہلے بولرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا تاہم ٹیموں کے میدان میں اترنے سے قبل وہاں بارش شروع ہو چکی ہے جس کے بعد پچ اور میدان کو کور کر دیا گیا ہے۔

ٹاس جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے گفتگو کرتے وہئے کہا کہ گزشتہ میچ میں بیٹنگ دیکھ لی، آج بولنگ آزمانا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچ میں ابتدائی وکٹیں گنوانے کے بعد مڈل آرڈر نے اچھی بیٹنگ کی۔ ایشان کشن نے شاندار بلے بازی کی اور پانڈیا کے ساتھ مل کر اچھی پارٹنر شپ بنائی۔

روہت شرما نے کہا کہ آج کا میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ جسپرت بمراہ کی جگہ محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب نیپال کے کپتان روہت پاڈل نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسی گراؤنڈ پر پاک بھارت میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم کر دیا گیا تھا جبکہ آج کے میچ کے لیے بھی 80 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں