اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

ایشیا کپ: سپر 4 مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش آج ٹکرائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے کا آج سے آغاز ہو رہا ہے قذافی اسٹیڈیم میں شاہین اور بنگال ٹائیگرز ٹکرائیں گے پاکستان میں آج ایونٹ کا آخری میچ کھیلا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق راونڈ میچزمیں دکھایا کمال دکھانے کے بعد اب ہے سپر فور کی باری جس کی پاکستان کر چکا ہے بھرپور تیاری۔ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

شاہینوں نے راونڈ میچز میں نیپال کو ہرایا لیکن بھارت کو شکست کی ہزیمت سے بارش نے بچایا۔ دوسری جانب آج کی حریف بنگال ٹائیگرز نے بھی شاندار فارم دکھائی جس نے افغانستان کے خلاف میچ 89 رنز سے جیت کر سپر فور میں جگہ بنائی۔

- Advertisement -

آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور محمد نواز کی جگہ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے ٹیم میں انٹری دی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے جس نے 37 میچوں میں سے 32 جیت رکھے ہیں جب کہ 5 میں بنگلہ دیش کامیاب رہا ہے۔

ہوم گراؤنڈ پر پاکستان حریف بنگلا دیش کیخلاف ناقابل شکست ہے اور یہاں کھیلے گئے 11 میچز میں سب میں فتح نے گرین شرٹس کے قدم چومے۔ قذافی اسٹیڈیم کپتان بابر کا ہوم گراؤنڈ بھ ہے اور اس کا کراؤڈ آج قومی ٹیم کا بارھواں کھلاڑی ہوگا۔

آج کا کھیلا جانے والا میچ ایشیا کپ کا پاکستان میں آخری میچ ہوگا جس کو جو بھی ٹیم جیتے گی وہ ٹرافی کی جانب ایک قدم آگے بڑھائے گی۔

میچ کے بعد دونوں ٹیمیں سری لنکا کا رخ کریں گی جہاں قومی ٹیم اور روایتی حریف بھارت کی 10 ستمبر کو کولمبو میں جنگ چھڑے گی۔ گرین شرٹس جمعرات 14 ستمبر کو اسی میدان میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کے مدمقابل آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں