ایشیا کپ میں ویرات کوہلی کی شاندار سنچری پر انوشکا شرما نے انسٹا اسٹوری شیئر کردی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے قومی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 32 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کے صرف چار کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، فخر زمان نے 27 رنز بنائے، افتخار احمد اور آغا سلمان نے 23، 23 رنز بنائے ،کپتان بابر اعظم صرف 10 رنز بنا کر پانڈیا کا نشانہ بنے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ویرات کوہلی نے ون ڈے کیریئر کی 47ویں شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جس پر اہلیہ انوشکا شرما بھی خوشی سے نہال ہیں۔
Virat Kohli played one of the crazy shots in his ODI career.
– The Greatest ever. pic.twitter.com/FDALLZG3bj
— Johns. (@CricCrazyJohns) September 11, 2023
اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس تصویر کے ساتھ انوشکا نے کیپشن لکھا "سپر انسان کی طرف سے سپر باری۔”
انہوں نے تالیاں بجا کر داد دینے کے ساتھ ساتھ دل کی ایموجی بھی بنائی۔