منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

فائیو اے سائیڈ ایشیا کپ ہاکی، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

فائیو اے سائیڈ ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

فائیو سائیڈ ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاری ہے پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے میں 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔

پاکستان تین میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے جس نے تین میچز میں 39 گول کیے۔

پاکستان کی ایونٹ میں یہ تیسری کامیابی ہے، پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت نے 2 گول، ذکریا حیات، عبدالرحمٰن اور رانا عبدالوحید نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے انڈیا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے 100 ڈالر فی کس انعام کا اعلان کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں جاپان کو 26 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی تھی۔
یاد رہے کہ ایونٹ میں پاک بھارت سمیت گیارہ ملکوں کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں