بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

ایشیا کپ: بھارتی اوپنرز جم گئے، ٹیم کی سنچری مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ کے سپر فور کے بڑے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بولرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور بھارتی اوپنرز نے بغیر کسی نقصان ٹیم کی سنچری کرا دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے سپر فور کے سب سے بڑے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ بھارتی اوپنرز جم گئے اور اننگ کے 14 ویں اوور میں ٹیم کی سنچری کرا دی۔

بھارت کے اوپنرز نے دو بار کیچ ڈراپ ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور میدان کے چاروں طرف شاٹس کھیلنا شروع کیے۔ نسیم شاہ بدقسمت بولر رہے کہ دونوں کیچز ان کی گیندوں پر ہی ڈراپ ہوئے۔

بھارت نے 14 ویں اوور کے اختتام پر بغیر وکٹ کھوئے 109 رنز بنا لیے ہیں۔ دونوں اوپنرز نے نصف سنچریاں بنالی ہیں۔ شبھمن گل نے 43 گیندوں پر 52 رنز بنا رکھے ہیں جب کہ کپتان روہت شرما نے چار بلند وبالا چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 43 گیندوں پر 54 رنز بنا لیے ہیں۔

اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد قومی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ ہی اہم ہوتا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا ہے۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے اور پوری توجہ میچ پر ہے۔ کوشش کریں گے کہ بہترین کھیل پیش کر کے میچ جیتیں۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ اچھی بیٹنگ کرکے پاکستان کو بڑا ہدف دیں۔ ہمارے لیے ہر میچ جیتنا اہم ہے اور ہمارے پاس یہ کم بیک کرنے کا بہترین موقع ہے۔

روہت شرما نے مزید کہا کہ کچھ چیزیں کنٹرول میں ہوتی ہیں اور کچھ نہیں، بارشوں کے دوران وقفے میں تیاری کا موقع ملا، آج کے میچ میں بمراہ اور کے ایل راہول ٹیم کا حصہ ہیں۔

بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، افتخار احمد، سلمان آغا، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ۔

بھارتی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

روہت شرما (کپتان)، ہاردیک پانڈیا (نائب کپتان)، شبھمن گل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں