جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ایشیا کپ: بھارت کیخلاف پاکستان کے 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ میں کل پاک بھارت میچ کے لیے قومی ٹیم کے 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کو 11 رکنی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم کپتان، شاداب خان نائب کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان، افتخار احمد، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

پاکستان ایشیا کپ سپر 4 کا دوسرا میچ کل کولمبو  میں بھارت کے خلاف کھیلےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں