ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

ایشیا کپ: میچ سے قبل پاکستانی اور بنگلہ کھلاڑیوں کا ہیتھ اسٹریک کو خراج عقیدت

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ میں میچ سے قبل پاکستان اور بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے گزشتہ دنوں انتقال کر جانے والے لیجنڈ کرکٹر ہیتھ اسٹریک کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میزبان پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سابق لیجنڈ کرکٹر آنجہانی ہیتھ اسٹریک کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے کھلاڑی جب مقابلے کے لیے میدان میں اترے تو پہلے ہیتھ اسٹریک کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ہیتھ اسٹریک زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے تھے جن کی قیادت میں ان کی ٹیم نے کئی میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔

زمبابوے کے سابق کپتان چل بسے

ہیتھ اسٹریک طویل عرصے سے کینسر کے موذی مرض سے جنگ لڑ رہے تھے اور گزشتہ پیر کو زمبابوے کے مقامی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں