منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

قومی فاسٹ‌ بولر شاہنواز دھانی کولمبو پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ کے لیے قومی فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اسکواڈ جوائن کرنے کیلیے کولمبو پہنچ گئے ہیں زخمی نسیم شاہ آج وطن واپس روانہ ہوں گے۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت سے بڑے مقابلے میں جہاں پاکستان کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا وہیں قومی ٹیم کے دو مرکزی فاسٹ بولر نسیم شاہ اور حارث رؤف انجرڈ ہوگئے جس میں حارث تو آج کا میچ نہیں کھیل رہے جب کہ نسیم شاہ پورے ایونٹ سے ہی باہر ہوگئے۔

پاکستان نے دو اہم فاسٹ بولرز کے زخمی ہونے پر بیک اپ کے لیے شاہنواز دھانی اور زمان خان کو طلب کیا تھا جن میں سے زمان خان نے گزشتہ روز کولمبو پہنچے تھے جب کہ شاہنواز دھانی نے آج سری لنکن دارالحکومت پہنچ کر قومی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔

- Advertisement -

شاہنواز ڈھانی آج میچ کا حصہ نہیں ہوں گے اگر پاکستان سری لنکا کو شکست دینے میں کامیاب رہا تو فائنل میچ کی الیون کا لازمی حصہ بنیں گے جو آج کے میچ کی فاتح ٹیم اور بھارت کے درمیان 17 دسمبر کو کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا۔

کولمبو میں اہم میچ سے قبل بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری

دوسری جانب زمان خان آج ونڈ ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کریں گے اور اس حوالے سے وہ پرجوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایشیا کپ کھیلوں گا۔ میچ کے لیے شاہین شاہ اور حارث رؤف سے بولنگ ٹپس لی ہیں اور میدان میں اپنی 100 فیصد کارکردگی دکھانے کے لیے مکمل تیار ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں