ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا کل نامکمل میچ آج دوبارہ کھیلا جانا ہے لیکن کولمبو میں صبح پھر بادل برس پڑے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کل بارش نے رخنہ اندازی کی تو میچ ادھورا چھوڑ دیا گیا جو آج دوبارہ شروع ہوگا اور بھارت دو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز سے نامکمل اننگ کا آغاز کرے گا۔
تاہم شائقین کرکٹ کے لیے بُری خبر یہ ہے کولمبو میں آج صبح پھر سیاہ بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے اور بارش برسی ہے جب کہ مقامی محکمہ موسمیات نے آج پورا دن بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
یہ ادھوار میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا ہے تاہم موسم کی پیشگوئی کرنے والی ویب سائٹ دی ویدر کے مطابق آج دوپہر 2 بجے سے رات 11 بجے تک مسلسل گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کے 80 سے 90 فیصد امکانات ہیں۔
اس پیشگوئی کے پیش نظر میچ کے آج بے نتیجہ ختم ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ اگر مسلسل بارش برستی رہی تو ڈرک ورتھ لوئس سسٹم بھی استعمال نہیں ہوسکے گا۔ اگر میچ بے نتیجہ ختم ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا۔
پاکستان جو سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے شکست دے چکا ہے اس کے تین پوائنٹس ہو جائیں گے جب کہ بھارت جو اس مرحلے کا پہلا میچ کھیل رہا ہے اس کا ایک ہی پوائنٹ ہوگا۔
بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے بابر اعظم سے کیا مانگ لیا؟ وائرل ویڈیو
موسم کے حوالے سے بھارتی صحافی نے بھی ویڈیو ایکس پر شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے کہ علی الصباح بارش ہوئی ہے، کولمبو میں کچھ اچھا نہیں ہے۔
Not so good in Colombo. It’s raining early morning #AsiaCup2023 #INDvsPAK pic.twitter.com/PNmJVioZfa
— Vikrant Gupta (@vikrantgupta73) September 11, 2023