تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

’پہلے میچ میں جو کمی رہ گئی تھی اسے پورا کروں گا‘

دبئی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں بھارت کے خلاف جو کمی رہ گئی تھی اسے پورا کروں گا۔

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل فاسٹ بولر حارث رؤف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے میچ میں جو کمی رہ گئی تھی اس کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا، ہانگ کانگ کے خلاف کامیابی کے بعد حوصلے بلند ہیں اسی عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ کپتان بابر اعظم کو معلوم ہے کیسے بہترین کارکردگی دینی ہے اور وہ جانتے ہیں رنز کیسے بنائے جاتے ہیں۔

حارث رﺅف نے مزید کہا کہ بھارت کیخلاف میچ میں بولنگ میں تھوڑی دقت بھی ہوئی لیکن میڈیکل ٹیم نے صورتحال کا مقابلہ کرنے میں خاصی مدد کی ہے تاہم اب پرفارم کرنے کیلیے تیار ہوں سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں کل پاک بھارت ٹیمیں مدمقابل آئیں گی میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

Comments

- Advertisement -