جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ایشیا کپ: اہم میچ سے قبل رمیز راجا کا قومی کھلاڑیوں کو قیمتی مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ کے ڈو آر ڈائی کی حیثیت اختیار کر جانے والے پاک سری لنکا میچ سے قبل سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے قومی کھلاڑیوں کو اہم مشورہ دیا ہے۔

ایشیا کپ میں بھارت سے 228 رنز کی تاریخی اور شرمناک فتح کے بعد پاکستان ٹیم شدید دباؤ کا شکار ہے۔ ایک جانب شائقین کرکٹ اور سابق کھلاڑیوں کی روایتی حریف سے ناکامی پر تنقید جاری ہے تو دوسری جانب ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے کے لیے سری لنکا کو لازمی شکست دینے کے ساتھ موسم پر بھی انحصار مہنگا پڑ سکتا ہے کیونکہ آج 84 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور میچ کے اوقات میں تین بار موسلا دھار بارش قومی ٹیم اور پاکستانیوں کے ارمان بہا کر لے جاسکتی ہے۔

اس شدید تناؤ کی صورتحال میں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے قومی کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز سے دور رہنے کا نادر مشورہ دیا ہے۔

- Advertisement -

رمیز راجا نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا ہے کہ قومی کھلاڑی اس موقع پر نہ سوشل میڈیا کے قریب جائیں نہ ٹی وی چینلز دیکھیں کیونکہ پورا پاکستان روایتی حریف سے شرمناک شکست پر مایوس ہے اور وہاں انہیں کچھ اچھا نہیں ملے گا۔

سابق کپتان نے کہا کہ بھارت کے خلاف ایسی شکست کے بعد کھلاڑی ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھاتے ہیں لیکن یقین ہے کہ بابراعظم کو متحد کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی باؤلنگ بھی حارث رؤف اور نسیم شاہ کی انجریز کی وجہ سے کمزور نظر آرہی ہے لیکن ٹیمویں کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور آج پاکستان ٹیم کو بھارت کیخلاف شکست بھلا کر میدان میں اُترنا ہوگا۔ گرین شرٹس کو اداسی کے لمحات کے درمیان امید کی کرن کو دیکھنا ہوگا اور انہیں دماغ میں بٹھانا ہوگا کہ دفاعی چیمپئین کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گے۔

ورلڈ کپ سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کا بڑا فیصلہ

واضح رہے کہ پاکستان کو سری لنکا کے خلاف میچ میں ازمی فتح درکار ہے، اگر میچ کا نتیجہ الٹ ہوا تو پاکستان خالی ہاتھ رہ جائے گا جب کہ بارش کی مداخلت بھی آئی لینڈرز کو فائنل میں پہنچا دے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں