جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

ایشیائی کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ کل چھڑے گی

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیائی کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ کا آغاز کل سے ہوگا افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا پر کرکٹ کی حکمرانی کون کرے گا اس کی جنگ کا آغاز کل ملتان سے ہوگا۔ پاکستان کی میزبانی میں دو مراحل میں کھیلے جا رہے ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ میزبان گرین شرٹس اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان کل کھیلا جائے گا۔

میچ کا آغاز دن ڈھائی بجے ہوگا۔ پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان پہنچ چکی ہیں اور آج پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔ میچ کے حوالے سے ملتان اور جنوبی پنجاب کے شائقین کرکٹ بہت پُرجوش دکھائی دے رہے ہیں اور قومی کھلاڑیوں کو اپنے میدان میں ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

میچ کے حوالے سے سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ ساڑھے سات ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور افسران ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

قومی ٹیم ایشیا کپ کے لیے ملتان پہنچ گئی

پاکستان ٹیم کے افغانستان کو وائٹ واش کرنے اور آئی سی سی رینکنگ میں عالمی نمبر ایک ٹیم بننے کے بعد حوصلے بلند ہیں اور وہ کل جیت کا سفر جاری رکھنے کا عزم لے کر میدان میں اتریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں