پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

ایشیا کی وہ فرنچائز جس کی سوشل میڈیا فالوئنگ لیور پول، مانچسٹر یونائیٹڈ سے بھی زیادہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کی ایک کرکٹ فرنچائز کی سوشل میڈیا فالوئنگ حیران کن طور پر انگلش فٹبال کلب لیور پول اور مانچسٹر یونائیٹڈ سے بھی زیادہ ہے۔

سوشل میڈیا پر فرنچائز کی مقبول ترین ٹیم وہ ٹیم ہے جو ایک بار بھی اپنا ڈومیسٹک ٹائٹل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی لیکن مداحوں کے دلوں پر راج کرتی رہی، جی ہاں وہ ٹیم رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) ہے جس نے اسپورٹس میڈیا کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔

آئی پی ایل فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلورو مسلسل پانچویں سال سوشل میڈیا پر اس لیگ کی سب سے مقبول ٹیم بن کر ابھری ہے، تاہم سوشل میڈیا پر آئی پی ایل کی مقبول ترین ٹیم ایک بار بھی ٹائٹل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا اینالیٹکس ٹولز سوشل انسائیڈر اور ایس ای ایم رش کے مطابق، انسٹاگرام، ٹویٹر، یوٹیوب اور فیس بک پر آر سی بی کی 2 ارب کی ’انگیجمنٹ‘ ہیں۔

آر سی بی اس چارٹ میں سرفہرست جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی چنئی اس سے سوشل میڈیا ’انگیجمنٹ‘ میں 25 فیصد زیادہ پیچھے ہے۔

حالیہ ادوار میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی ڈیجیٹل موجودگی نے تمام سوشل پلیٹ فارمز پر 50 لاکھ فالوورز کا زبردست اضافہ ہوا ہے جس نے اسے سوشل میڈیا پر آئی پی ایل میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی ٹیم بنا دیا ہے۔

آر سی بی سوشل میڈیا پر لیورپول اور یونائیٹڈ سے زیادہ مقبول ہے، ٹیم نے فین انگیجمنٹ کے لحاظ سے انسٹاگرام پر دنیا بھر کی ٹاپ 5 سب سے مشہور کھیلوں کی ٹیموں میں جگہ حاصل کی ہے۔

بھارتی فرنچائز صرف ریئل میڈرڈ اور ایف سی بارسلونا جیسے بڑے بڑے اداروں سے پیچھے ہے، کرکٹ فرنچائز نے اپنی عالمی رینکنگ کو مستحکم کرتے ہوئے مانچسٹر یونائیٹڈ، لیورپول اور چنئی سپر کنگز سمیت دیگر مشہور کلبز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

آر سی بی نے اپنے واٹس ایپ براڈکاسٹ چینل پر 7.5 ملین فالوورز بھی حاصل کیے ہیں، جس نے اسے واٹس ایپ پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی آئی پی ایل ٹیم بنادیا ہے۔

نائب صدر اور سربراہ آر سی بی راجیش مینن کا کہنا ہے کہ یہ سب ہماری 12ویں کھلاڑی کے طور پر کھیلنے والی آرمی کی بدولت ممکن ہوا، ہماری آرمی یعنی فینز کی توانائی اور یقین بےمثال ہے۔

خیال رہے کہ چنئی سپر کنگز 5، ممبئی انڈینز 5 اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز 3 بار انڈین پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز رکھتی ہیں اور یہ آئی پی ایل کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیمیں ہیں لیکن وہ سوشل میڈیا کی سطح پر سب سے زیادہ مقبول فرنچائز ٹیمیں نہیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں