قومی ٹیم کے آل راونڈر محمد نواز نے ہانگ کانگ کے خلاف میچ کا پلان بتا دیا۔
میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پلان یہ ہی تھاوکٹ ٹووکٹ بولنگ کرنی ہے یہی سوچا تھا کہ 170 سے زائد اسکور بنانا ہے۔
محمد نواز نے کہا کہ فاسٹ بولرز اچھا آغاز دیتے ہیں تو ہمارے لیےآسان ہو جاتا ہے۔
پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رضوان نےبہت اچھی بیٹنگ کی اور خوشدل شاہ نے شاندار انداز میں اننگز کو ختم کیا۔
ہانگ کانگ کے نزاکت خان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیں آؤٹ کلاس کیا دو میچوں میں شکست سےبہت کچھ سیکھنےکوملا۔
پاکستان کے 194 رنز ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم محض 38 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے 155 رنز کی عبرتناک شکست کا منہ دیکھنا پڑا، مخالف ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 8 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد نواز نے 5 رنز کے عوض 3 جبکہ نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ایک وکٹ شاہنواز ڈاہانی کے حصے میں بھی آئی۔