پاکستانی ریسلر و کک باکسر اور مارشل آرٹ کے ماہر سمیر علی نے ایشین گیمز میں چاندی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔
نیپال میں ہونے والے ایشین گیمز 2025 میں ’گرین چیتا‘ کے نام سے مشہور سمیر علی نے دوسرے پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل جیتا۔
یہ سمیر علی کا تیسرا بین الاقوامی میڈل ہے، اس سے قبل وہ آذربائیجان اور ساؤتھ ایشین شپ میں بھی کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں۔
سمیر علی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ انڈیا، بوٹان، نیپال اور سری لنکا سمیت 12 سے 13 ممالک تھے جن میں سے میں نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ میرے نانا باکسر تھے اور انہی کو دیکھ کر مجھے بھی باکسر بننے کا شوق ہوا۔ نوجوان نے شکوہ کیا کہ حکومت سپورٹ نہیں کرتی ورنہ ہم مزید آگے بڑھ سکتے ہیں۔