اشتہار

ایشین گیمز، بھارت ویمنز کرکٹ ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔

چین میں جاری ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ہے۔

بنگلہ دیش پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17.5 اوورز میں صرف 51 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بنگال ٹائیگرز کی بیٹنگ کو پوجا وستراکر نے تباہ کیا جنہوں نے 4 اوورز میں صرف 17 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

- Advertisement -

بنگلہ دیش کی جانب سے صرف ایک کھلاڑی کپتان نگار سلطانہ ہی ڈبل فیگر تک پہنچ سکیں جنہوں نے 12 رنز اسکور کیے۔ 5 کھلاڑیوں نے تو رنز کا کھاتہ تک نہ کھولا اور صفر پر وکٹیں گنوا بیٹھیں۔

52 رنز کا معمولی ہدف بھارت نے 8.2 اوورز صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ایشین گیمز کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان سیمی فائنل کی فاتح ٹیم بھارت کے مدمقابل ہوگی جب کہ فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کے لیے بنگلہ دیش اور دوسری سیمی فائنل کی ناکام ٹیم مدمقابل آئیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں